سانحہ موٹر وے، مجرم جلد گرفتار ہوں اور سخت ترین سزا پائیں،سابق وزیراعظم نواز شریف

اسلام اآباد(پی این آئی) سانحہ موٹر وےم مجرم جلد گرفتار ہوں اور سخت ترین سزا پائیں،سابق وزیراعظم نواز شریف۔سابق وزیراعظم نواز شریف نے لاہور موٹروے پر واقعے کی مذمت کرتے ہوئے ملزمان کو جلد گرفتار کر کے سزا دینے کا مطالبہ کر دیا۔اپنے بیان میں انہوں

نے کہا کہ ایک عزت دار بیٹی اور اس کے جگر گوشوں کے ساتھ یہ قیامت دل چھلنی کر گئی ہے، پاکستان کی آبرو کا تقاضا ہے کہ مجرم جلد گرفتار ہوں اور سخت ترین سزا پائیں۔انہوں نے کہا کہ اس واقعہ پر پوری انسانیت شرمندہ ہو گئی ہے، یہ دراصل معاشرے اور پوری ریاست کی بےحرمتی کا سانحہ ہے۔ان کا کہنا تھا کہ انصاف ہونے تک پورا نظام، حکومت معصوم بچوں اور بےگناہ ماں کے سامنےمجرم رہے گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close