لاہور تا سیالکوٹ موٹر وے پر پولیس اہلکاروں کی تعیناتی سیکرٹری مواصلات کو خط لکھے جانے کا انکشاف

لاہور(پی این آئی)لاہور تا سیالکوٹ موٹر وے پر پولیس اہلکاروں کی تعیناتی،سیکرٹری مواصلات کو خط لکھے جانے کا انکشاف ،لاہور تا سیالکوٹ موٹر وے پر پولیس اہلکاروں کو تعینات کرنے کے لیے سیکرٹری مواصلات کو خط لکھے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔اس بات کا انکشاف ہوا ہے کہ 28 جولائی کو سابق آئی جی

پنجاب نے سیکرٹری مواصلات کو خط لکھا جس میں موٹر وے پر پولیس اہلکار تعینات کرنے کا کہا گیا۔سابق آئی جی پنجاب کی جانب سے سیکرٹری مواصلات کو لکھے گئے خط میں لکھا گیا ہمارے پاس وسائل نہیں ہیں لہذا موٹر وے پر پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا جائے۔خط میں مرید کے اور ساہیو وال میں موٹر وے پولیس کو ملازمین کے سب دفتر بنانے کا بھی کہا گیا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close