سی سی پی اولاہور عمر شیخ کو عہدے سے ہٹایا جائے مریم اورنگزیب کا مطالبہ

لاہور(پی این آئی)سی سی پی اولاہور عمر شیخ کو عہدے سے ہٹایا جائے، مریم اورنگزیب کا مطالبہ۔اپوزیشن جماعت مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر (سی سی پی او) لاہور عمر شیخ کو عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کردیا۔مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ سانحہ موٹر وے افسوس

ناک ہے لیکن سی سی پی او لاہور کہتے ہیں خاتون رات کو باہر کیوں نکلیں؟ سی سی پی او کہتے ہیں خاتون ڈرائیور کے بغیر کیوں آئیں؟ خاتون نے پولیس سے مدد طلب کی لیکن کسی نے مدد نہیں کی۔انہوں نے کہا کہ سی سی پی او کو اس بات پر حیران ہونا چاہیے تھا کہ پولیس مدد کو کیوں نہ پہنچی، سی سی پی او کا بیان ملزمان کی حوصلہ افزائی کر رہا ہے، اس ظلم پر پوری حکومت خاموش ہے، وزیراعظم بھی خاموش ہیں، ایک وفاقی وزیر آکر سی سی پی او کے بیان کے حق میں بات کرتے ہیں۔لیگی ترجمان کا کہنا تھا کہ پولیس اس بات پر الجھی رہی ہے کہ حدود کس کی ہے، حکومت شہریوں کی حفاظت کرنے میں ناکام ہوچکی ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ سی سی پی او لاہور کو نوکری سے نکال کر عبرت کا نشان بنایا جائے، سی سی پی او کے بیان پر اتنی ہی سزا ملنی چاہیے جتنی اس ریپ کرنے والے کو سزا ملے گی۔مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ موٹروے پر اِس ماں کے ساتھ بچے بھی تھے جس کی حفاظت سی سی پی او آپ کی ذمہ داری تھی، 11کروڑ عورتیں مطالبہ کرتی ہیں کہ اس سی سی پی او کو ہٹایا جائے اور مقدمے میں دہشت گردی کی دفعات لگائی جائیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close