سانحہ موٹر وے، ڈولفن اہلکار کو دیکھتے ہی خاتون کے منہ سے کیا الفاظ نکلے؟ دل دہلا دینے والا منظر تھا، ڈولفن اہلکار بات کرتے ہوئےخود پر قابو نہ رکھ سکا

لاہور (پی این آئی)  پولیس کی ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 پر متاثرہ خاتون کی جانب سے کی جانے والی کال کے بعد موقع پر پہنچنے والے ڈولفن اہکار نے ہوش اڑا دینے ولا انکشاف کیا ہے۔ موقع پر پہچنے والے ڈولفن اہلکار نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ رات کو 2 بجکر 49 منٹ

پر 15 پرکال موصول ہوئی تھی۔جب وہ اپنے ساتھیوں کے ہمراہ موقع پر پہنچے تو سڑک پر کھڑی گاڑی کا شیشہ ٹوٹا ہوا تھا اور اس میں کوئی موجود نہیں تھا۔اس کا کہنا ہے کہ جب ٹارچ لائٹ جلائی تو گاڑی کے قریب بچے کا جوتا نظر آیا۔قریب واقع کھائی میں اترے تو دوسرا جوتا نظر آیا۔اس وقت رات اندھیرا بہت تھا اورکچھ دکھائی نہیں دے رہا تھا۔اس کا کہنا ہے کہ اس نے‘کوئی ہے‘ کی آوازیں دیں جواب نہ آنے پر ہوا میں 6 فائر کیے۔کھائی میں مزید نیچے اترے تو سامنے نظر آنے والی خاتون کے منہ سے ’بھائی‘ کے الفاظ نکلے۔ڈولفن اہلکار نے مزید کہا کہ جب خاتون کے پاس گئے تو خاتون نے بچوں کو اپنی باہوں کے گھیرے میں لیا ہوا تھا۔خاتون کی حالت دیکھ کر رونگٹے کھڑے ہو گئے،وہ بہت زیادہ پریشان تھی اور حالت انتہائی خراب تھی۔واضح رہے کہ گزشتہ رات لاہور کے علاقے گجرپورہ میں خاتون سے دوران ڈکیتی افسوسناک واقعہ پیش آیا ، پولیس کی طرف سے معاملے پر تفتیش جاری ہے، سی آئی اے اور انوسٹی گیشن پولیس تاحال ملزمان کا سراغ نہ لگا سکی ، پولیس نے ریکارڈ یافتہ افراد کو بھی شامل تفتیش کرکے جلد اصل ملزمان کی گرفتاری کی امید ظاہر کی گئی ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close