قومی ایئر لائن کا کرایوں میں کمی کا اعلان، بیرون ملک سے پاکستان آنے والے سافروں کو کتنی رعایت دی جائے گی؟ جانئے

کراچی(پی این آئی)قومی ایئر لائن کا کرایوں میں کمی کا اعلان، بیرون ملک سے پاکستان آنے والے سافروں کو کتنی رعایت دی جائے گی؟ قومی ایئر لائن نے سئینر سیٹزن کے لئے اپنے کرایوں میں دس فیصد کمی کا اعلان کر دیا ، کینیڈا سے پاکستان آنے والے مسافروں کے لئے 15 فیصد رعایت ہوگی۔تفصیلات کے مطابق

قومی ایئر لائن پی آئی اے نے سینئرسٹیزنز کیلئےاندورن ملک پروازوں میں10فیصد رعایت دینے کا اعلان کردی ، پی آئی اے نے دیگر پروازوں پر بھی رعایت کا اعلان کیا۔سکھر سے کراچی اآنے والی پرواز کا یکطرفہ سات ہزار نو سو مقرر، سکھر سے اسلام آباد کےلئے دس ہزار روپے جبکہ فیصل آباد سے کراچی آنے والی پرواز کے لئے بیس فیصد کرائے میں کمی کی گئی ہے۔پی آئی اے ترجمان کا کہنا ہے کہ کینڈا سے پاکستان اآنے والے مسفروں کے لئے 15 فیصد رعایت ہوگی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close