صوبائی حکومت نے ضمنی انتخابات کرانے سے انکار دیا، لیکن کیوں؟ وجہ بھی بتا دی

اسلام آباد( پی این آئی)صوبائی حکومت نے ضمنی انتخابات کرانے سے انکار دیا، لیکن کیوں؟ وجہ بھی بتا دی، خیبر پختونخواہ حکومت نے ضمنی انتخابات کے انعقاد سے انکار کردیا جب کہ سندھ نے حامی بھرلی ہے۔نجی ٹی وی کے چینل کےمطابق خیبر پختونخواہ حکومت نے موجودہ حالات میں ضمنی انتخابات کے انعقاد سے

انکار کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کو جواب دیا ہے کہ تاحال ضمنی انتخابات کے انعقاد کے لئے تیار نہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب نے تاحال الیکشن کمیشن کو ضمنی انتخابات کے انعقاد سےمتعلق جواب ہی نہیں دیا۔دوسری جانب سندھ حکومت نے ضمنی انتخابات کے انعقاد کے لئے حامی بھرلی ہے، اور ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے صوبائی اسمبلی کی خالی نشستوں پر انتخابات کرانے پر رضامندی کا اظہار کیا ہے، سندھ حکومت نے الیکشن کمیشن کو جواب دیا ہے کہ ضمنی انتخابات کے لئے شیڈول جاری کیا جائے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں