سی سی پی او عمر شیخ کو متنازعہ بیان دینا مہنگا پڑ گیا

کراچی(پی این آئی )خاتون کے ساتھ موٹر وے پر افسوسناک واقعہ کا سینیٹ کی انسانی حقوق کمیٹی نے نوٹس لے لیا ، سی سی پی او کو متنازعہ بیان دینامہنگا پڑ گیا ، عمر شیخ کو بھی طلب ۔تفصیلات کے مطابق سینیٹ کی فنکشنل کمیٹی برائے انسانی حقوق کا اجلاس 16 ستمبر کو ہوگا، چیئرمین کمیٹی

مصطفی نواز کھوکھر نے اجلاس میں آئی جی موٹر وے پولیس اور سیکریٹری مواصلات اور سی سی پی او کو طلب کر لیا۔مصطفی نواز کھوکھر نے کہا کہ سی سی پی او لاہور کا اشتعال انگیز بیان نوٹس جاری ہونے کے بعد سنا، سی سی پی او کو غیر حساس بیان پر وضاحت دینے کیلئے اجلاس میں طلب کیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close