ملک بھر میں کورونا متاثرین کی تعداد تین لاکھ سے تجاوز کر گئی

اسلام آباد (پی این آئی)ملک بھر میں کورونا متاثرین کی تعداد تین لاکھ سے تجاوز کر گئی، پاکستان میں کورونا سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد تین لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔جمعے کو نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر سے جاری ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے 548 نئے

کیسز سامنے آئے جس کے بعد ملک میں متاثرین کی کل تعداد تین لاکھ 371 ہوگئی ہے۔گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے پانچ مریض ہلاک ہوگئے جس کے ساتھ ملک میں اس وبا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد چھ ہزار 370 ہوگئی ہے۔ملک میں اب تک کورونا سے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد دو لاکھ 88 ہزار 206 ہے۔ ملک میں کورونا سے سب سے زیادہ متاثر صوبہ سندھ ہے جہاں کورونا کے مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 31 ہزار 404 ہے جب کہ پنجاب میں یہ تعداد 97 ہزار 533 ہے۔خیبر پختونخوا میں اب تک کورونا سے 36 ہزار 823 افراد متاثر ہوئے ہیں۔ گلگت بلتستان میں یہ تعداد تین ہزار 131، بلوچستان میں 13 ہزار 321، پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں دو ہزار 366 ہے۔کورونا سے سب سے زیادہ ہلاکتیں بھی سندھ میں ہوئی ہے۔ اب تک اس وبا سے صوبے میں دو ہزار 439 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔پنجاب میں کورونا سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد دو ہزار 214 ہے۔ کے پی میں ایک ہزار 256، کشمیر میں 65، بلوچستان میں 145، گلگت میں 73، اور اسلام آباد میں 384 افراد کورونا سے ہلاک ہو چکے ہیں۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے 535 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 29 ہزار 534 ٹیسٹ کیے گئے جبکہ اب تک مجموعی طور پر پورے ملک میں 28 لاکھ 79 ہزار 655 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔پاکستان کے زیرانتظام کشمیر، گلگت بلتستان اور بلوچستان میں کوئی مریض وینٹی لیٹر پر نہیں ہے۔ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کے لیے مختص ایک ہزار 1912 وینٹی لیٹرز میں سے 93 زیر استعمال ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close