لاہور (پی این آئی) لاہور پولیس کے سربراہ عمر شیخ کی جانب سے موٹروے ریپ کیس کے حوالے سے غیر ذمہ دارانہ بیان دینے پر معروف وکیل میاں داؤد نے انہیں ہٹانے کا مطالبہ کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب اور وزیر اعظم کو لیگل نوٹس بھجوادیا۔میاں داؤد ایڈووکیٹ کی جانب سے بھیجے گئے لیگل نوٹس میں وزیر اعظم
اور وزیر اعلیٰ سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ سی سی پی او لاہور عمر شیخ نے موٹروے گینگ ریپ کیس میں انتہائی غیر ذمہ دارانہ بیان دیا جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ مستقبل میں اس کیس کی تفتیش کیسی ہوگی اور اس کا انجام کیسا ہوگا، اس لیے انہیں فوری طور پر عہدے سے ہٹایا جائے۔میاں داؤد ایڈووکیٹ نے لیگل نوٹس میں یہ بھی کہا ہے کہ اگر “غیر ذمہ دارانہ ” بیان دینے والے سی سی پی او لاہور عمر شیخ کو برطرف نہ کیا گیا تو قانونی کارروائی کا آغاز کردیا جائے گا۔خیال رہے کہ سی سی پی او لاہور عمر شیخ نے موٹروے گینگ ریپ کیس کے حوالے سے کچھ سوالات اٹھائے تھے۔ انہوں نے کہا تھا کہ رات کو ساڑھے 12 بجے اکیلی خاتون باہر کیوں گئی؟ اگر جانا ضروری تھا تو اسے موٹروے کی بجائے جی ٹی روڈ کا راستہ اختیار کرنا چاہیے تھا
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں