موسم سرما میں گیس کی کمی کا مسئلہ پیدا ہوگا ،پیٹرولیم ڈویژن نے قبل از وقت بری خبر سنا دی

اسلام آباد (پی این آئی) پیٹرولیم ڈویژن نے موسم سرما کے دوران ملک بھر میں گیس بحران کا خدشہ ظاہر کردیا ۔ حکام پٹرولیم ڈویژن کے مطابق موسم سرما میں گیس شارٹ فال 3 ارب مکعب فٹ سے زائد رہنے کا خدشہ ہے ، حکومت کی طرف سے گیس کی طلب پوری کرنے کیلئے فوری اقدامات شروع کردیئے گئے ہیں

جس کیلئے اضافی ایل این جی کی درآمد پرکام کا آغازکردیا گیا ہے ، گیس لوڈ مینجمنٹ پلان حتمی مراحل میں ہے، گھریلو صارفین کو گیس کی فراہمی ترجیح ہوگی ۔حکام پٹرولیم ڈویژن نے بتایا ہے کہ ہرسال گیس کی طلب ورسدمیں فرق بڑھ رہاہے ، ہرسال گیس کی مقامی پیداوارساڑھے7 فیصد کم ہورہی ہے ۔یاد رہے کہ چند روز قبل وزیراعظم عمران خان نے بھی کہا تھا کہ موسم سرما میں گیس کی کمی کا مسئلہ پیدا ہوگا ، اگر ماضی میں طویل المعیاد پالیسی سازی کا عمل ہوجاتا ہے تو موجودہ ادوار میں صنعتیں مشکلات سے دوچار نہیں ہوتیں ، سردیوں میں گیس کے بحران کے علاوہ کئی مشکلات ہیں اور ملک کو درپیش مسائل کو سامنے رکھ کر بحث و مباحثہ کرنا ہوگا ، ملک میں 27 فیصد شہریوں کو گیس ملتی ہے ، باقی ایل پی جی سلنڈر استعمال کرتے ہیں ، میں بھی ایل پی جی استعمال کرتا ہوں ۔پیٹرولیم ڈویژن کے زیر اہتمام گیس کے مسائل پر سیمینار میں خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ اگر ماضی میں طویل المعیاد پالیسی سازی کا عمل ہوجاتا ہے تو موجودہ ادوار میں صنعتیں مشکلات سے دوچار نہیں ہوتیں ، اگر پائیدار فیصلے اور پالیسی ہوتی تو آج لوگوں پر مہنگی بجلی اور گیس کا بوجھ نہ ڈالتے ، سردیوں میں گیس کے بحران کے علاوہ کئی مشکلات ہیں اور ملک کو درپیش مسائل کو سامنے رکھ کر بحث و مباحثہ کرنا ہوگا ، ملک میں 27 فیصد شہریوں کو گیس ملتی ہے جبکہ باقی ایل پی جی سلنڈر استعمال کرتے ہیں اور میں بھی ایل پی جی استعمال کرتا ہوں ، ایل پی جی کی قدر عام گیس کے گھریلو صارفین کے مقابلے میں 4 گنا زیادہ ہے۔عمران خان نے کہا کہ سبسڈی کے دو مقصد ہوتے ہیں، غریب طبقے کو مالی تعاون فراہم کرنا اور پسماندہ علاقے جہاں زندگی کی بنیادی ضروریات نہ پہنچ سکی ہوں ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close