وفاقی وزیر مراد سعید سے استعفیٰ طلب کر لیا گیا

اسلام آباد (پی این آئی) موٹروے پر خاتون کے ساتھ زیادتی کا واقعہ،پیپلزپارٹی نے وزیر اعلی پنجاب اور وفاقی وزیر مراد سعید سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا۔جمعرات کو جاری اعلامیہ کے مطابق پیپلزپارٹی نے خاتون کے ساتھ زیادتی کے واقعے کا معاملہ پارلیمان میں اٹھانے کا فیصلہ کرلیا ۔ نفیسہ شاہ نے کہاکہ لاہور کے

علاقے گجرپورہ موٹروے پر بچوں کے سامنے خاتون کے ساتھ زیادتی انتہائی افسوسناک اور دلخراش واقعہ ہے، خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کے واقعے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔نفیسہ شاہ نے کہاکہ پیپلزپارٹی متاثرہ خاندان کے ساتھ کھڑی ہے، خاتون کے زیادتی کے واقعے کی فوری تحقیقات کر واقعے میں ملوث درندوں کو قانون کے کٹہڑے میں لایا جائے۔نفیسہ شاہ نے کہاکہ سلیکٹیڈ حکومت نے پورے ملک کو غیر محفوظ بنا دیا ہے، اہم شاہراہوں پر اس قسم کے واقعات سلیکٹیڈ حکومت کے لئے بہت بڑا سوالیہ نشان ہے۔انہوںنے کہاکہ رپورٹس کے مطابق بار بار درخواست کے باوجود اس شاہراہ پر موٹروے پولیس کو تعینات نہیں کیا جا سکا، کہا جا رہا کہ موٹروے پولیس کی بھرتیوں سے متعلق درخواست کو کئے بار مسترد کیا گیا۔ انہوںنے کہاکہ اس تمام معاملے کی تحقیقات ناگزیر ہے، وزیر اعلی پنجاب اور متعلقہ وزیر اس واقعے کے بعد اپنی نااہلی قبول کر کے فوری مستعفی ہوجائیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close