پرویز مشرف ،آصف زردار ی یا نواز شریف؟ سی پیک منصوبے کا حقیقی بانی کون تھا؟چینی حکومت نے آخرکاربڑا انکشاف کر دیا

اسلام آباد(پی این آئی) چینی سفیر یاو جنگ نے کہا ہے کہ آصف زرداری سی پیک کے بانی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق چینی سفیر کی آصف زرداری سے ملاقات ہوئی، جس میں انہوں نے سابق صدر سے ان کی صحت سے متعلق دریافت کیا۔ سابق صدر سے مکالمے کے دوران چینی سفیر کا کہنا تھا کہ آپ سی پیک کے بانی ہیں۔

ملاقات کے دوران چینی سفیر نے سابق صد آصف زرداری کو علاج کیلئے چین آنے کی دعوت بھی دے دی۔یاو جنگ نے آصف زرداری سے کہا کہ آپ کا اور ہماری پارٹی کا بہت پرانا تعلق ہے۔ساتھ ہی چینی سفیر نے مسئلہ کشمیر پر پاکستان کے مؤقف ہی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ چین نے مسئلہ کشمیر پر پاکستان کے مؤقف کی ہمیشہ حمایت کی ہے، اس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ چین پاکستان کا قابل اعتماد دوست ہے اور اس بات پر ہم سب کو فخر ہے۔ خیال رہے کہ سی پیک منصوبے پر پاکستان کی مختلف سیاسی جماعتیں کریڈٹ لینے کی کوشش لیتی رہی ہیں۔ ان سیاسی جماعتوں کی جانب سے دعویٰ کیا جاتا رہا ہے کہ ان کے تعاون اور خلوص نیت کی وجہ سے سی پیک منصوبہ تقریباً تکمیل ہونے والا ہے۔ تاہم اب چینی سفیر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پاکستان کے سابق صدر آصف زرداری سی پیک منصوبے کے بانی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close