لاہور (پی این آئی):بے روزگاروں کیلئے بڑی خوشخبری، وزیر ریلوے شیخ رشید نے نوکریوں کا اعلان کر دیا، وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے اے پی سی اور رہبر کمیٹی کی ناکامی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ایم ایل ون سے ڈیڑھ لاکھ نوکریوں کے مواقع پیدا ہوں گے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا جب اسپتال میں بینظیر شہید ہوئی اس پر ایک روپیہ بھی نہیں لگا تھا، اگلی جمعرات کو 40کروڑ روپے سے اس اسپتال کوبنانےجارہےہیں جبکہ راولپنڈی کو 6ارب سے نیا ماں بچہ اسپتال دے رہے ہیں۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرز کی تعریف کرتاہوں میرا اور اس شہر کا کورونا میں خیال رکھا،صحت کیساتھ تعلیم کےشعبے میں بھی اقدامات کررہے ہیں۔وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ نالہ لئی میں انتظامات کئے تھے اس بار ایک پرندا بھی نہیں مرا، نالہ لئی کا منصوبہ بناؤ اور چلاؤ کی پالیسی کےتحت بنائیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ ایم ایل ون کا ٹینڈر 20تاریخ تک آجائے گا، ایم ایل ون سے ڈیڑھ لاکھ نوکریوں کے مواقع پیدا ہوں گے، عمران خان کی حکومت یہ سال تعمیر و ترقی کا ثابت ہوگا۔شیخ رشید نے کہا کہ پسماندہ طبقے کی ترقی حکومت کی اولین ترجیح ہے، آئی ٹی یونیورسٹی منظورکرائی تھی مگر اسوقت منصوبہ رک گیا ہے، ہم نے اس شہر کی خدمت اور سیاست کی ہے ، عمران خان کی قیادت میں ملک کو آگے لیکر جائیں گے۔وفاقی وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ سیاسی طورپرآج ہی سےاےپی سی کی ناکامی کا اعلان کرتا ہوں، اپوزیشن کی یہ اےپی سی ٹائی ٹائی فش ہوگی، اے پی سی کا کوئی نتیجہ نہیں نکلے گا ، یہ لوگ نہ دھرنا دیں گے اور نہ استعفے۔انھوں نے مزید کہا کہ دسمبر تک عنقریب اپوزیشن کے برے حالات ہوں گے، اپوزیشن ایسا کوئی قدم نہیں اٹھائے گی کہ حکومت کونقصان پہنچے، اپوزیشن کا آپس میں کوئی اتفاق نہیں، ن لیگ سے شہباز لیگ یعنی ش لیگ جلد بنے گی۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ حالات عمران خان کے نہیں،ن لیگ اورپیپلزپارٹی کے برے ہوں گے، مولانا فضل الرحمان صرف جلسہ جلسہ کھیلیں گے۔وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ مرکز اورصوبے کو ایک جگہ بٹھانےمیں فوج کابھی اہم کردار ہے ، مرکز اورصوبے کو مل کر کام کرنا چاہیے، اگلےسال زندہ رہا تو ایک اورآخری کتاب بھی لکھوں گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں