اسلام آباد(پی این آئی):نواز شریف کی غیر حاضری سے کوئی فرق نہیں پڑے گا، اسلام ہائی کورٹ میں کیس ہے بات کرنا مناسب نہیں، سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ حکومت مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے، عمران خان نہ کام میں کامیاب ہوسکے اور نہ ہی انتقام میں کامیاب ہوں گے۔ اسلام آباد میں میڈیا
سے بات کرتے ہوئے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ اسلام ہائی کورٹ میں کیس ہے بات کرنا مناسب نہیں، ہائی کورٹ میں جو اپیل کا مرحلہ ہے اس میں نواز شریف کی غیر حاضری سے کوئی فرق نہیں پڑے گا، نوازشریف کی جان خطرے میں ہے اور یہ لوگ کہتے ہے کہ وہ عدالت میں پیش ہوں، ان کے وکلاء نے ان کی تفصیلی میڈیکل رپورٹ عدالت میں پیش کردی ہے، وہ علاج کے مقصد سے بیرون ملک گئے ہیں، ان کی تین بڑی سرجریاں ہوں گی اور مکمل صحت یاب ہونے کے بعد ہی واپس آئیں گے۔شاہدخاقان عباسی نے کہا کہ پاکستانی تاریخ کی کرپٹ ترین حکومت آج اقتدارمیں ہے، حکومت مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے، عمران خان نہ کام میں کامیاب ہوسکے اور نہ ہی انتقام میں کامیاب ہوں گے، وہ بار بار کہتے ہیں کہ میں این آراو نہیں دوں گا، نیب اورعمران خان نے پوری کوشش کرلی لیکن ایک دھیلے کی بھی کرپشن ثابت نہیں ہوئی، میرا چیلنج ہے چیئرمین نیب آئیں اور عوام کے سامنے مجھ پر کرپشن ثابت کریں۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ نیب وہ ادارہ ہے جس کا وجود ہی بدنیتی پر مبنی ہے، سپریم کورٹ بھی کہ چکی ہے کہ نیب پولیٹیکل انجنیئرنگ کا ادارہ ہے، نیب کوصرف اپوریشن اور نوازشریف نظرآتا ہے، نیب صرف انتقامی کارروائیاں کررہا ہے، نیب کے انتقام سے ہم گھبرانے والے نہیں اور نہ ہی ہمیں دبا جاسکتا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں