لاہور(پی این آئی): نیب ایک مجبور ادارہ بن چکا ہے، نیب اس وقت اپنی ناک پر بیٹھی مکھی نہیں اڑا سکتا، اس ادارے کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے، رانا ثنا اللہ، مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثنااللہ کا کہنا ہےکہ نیب اس وقت اپنی ناک پر بیٹھی مکھی نہیں اڑا سکتا سب کچھ اوپر سے ہورہا ہے۔مسلم لیگ (ن) کے
رہنما رانا ثنااللہ آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں نیب میں پیش ہوئے۔نیب دفتر کے باہر میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہا کہ نیب احتساب کا ادارہ نہیں ہے، اسے ساری ہدایات حکومت دیتی ہے اور اس ادارے کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کیا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ نیب اس وقت اپنی ناک پر بیٹھی مکھی نہیں اڑا سکتا سب کچھ اوپر سے ہورہا ہے، اپوزیشن کو دباؤ میں لانے کے لیے اسے استعمال کیا جارہا ہے، اس لیے نوٹس دینا نیب کی مجبوری ہے، یہ ایک مجبور ادارہ بن چکا ہے۔لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ بلین ٹری انکوائری پر کسی کو گرفتار نہیں کیا گیا، اپوزیشن رہنماؤں کو انکوائری کے دوران ہی گرفتار کرلیا جاتا ہے، انکوائری جب اپوزیشن کے خلاف ہوتی ہے تو کوئی اصول مدنظر نہیں رکھا جاتا۔رانا ثنااللہ نے مزید کہا کہ ہمارا فیصلہ ہے نواز شریف اپنا علاج مکمل کروائیں اس کے بعد وطن واپس آئیں، وہ ہمارے قائد ہیں، پارٹی ان کی قیادت میں متحد ہے۔ان کا کہنا تھا کہ 20 ستمبر کو اپوزیشن اپنا مشترکہ لائحہ عمل بنائے گی اور اپنی جدوجہد کا آغاز کرے گی، اپوزیشن کی اے پی سی جو فیصلہ کرے گی ن لیگ ساتھ ہوگی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں