مریم نواز کی پوری سیاست اس بات پر ہےکہ انہیں لندن جانے دیا جائے، اور مولانا صاحب جلسہ جلسہ کھیلیں گے، عنقریب اپوزیشن کے برے حالات ہوں گے، شیخ رشید

راولپنڈی(پی این آئی):مریم نواز کی پوری سیاست اس بات پر ہےکہ انہیں لندن جانے دیا جائے، اور مولانا صاحب جلسہ جلسہ کھیلیں گے، عنقریب اپوزیشن کے برے حالات ہوں گے، وزیر ریلوے شیخ رشید نے پیشگوئی کی ہےکہ عنقریب اپوزیشن کے حالات برے ہوں گے۔راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ

رشید نےکہا کہ نواز شریف پچھلے 10 ماہ سے سیر و تفریح کر رہے ہیں لیکن واپس نہیں آرہے، مریم نواز کی پوری سیاست اس بات پر ہےکہ انہیں لندن جانے دیا جائے۔وزیرریلوے نے کہا کہ مولانا صاحب جلسہ جلسہ کھیلیں گے اور اپوزیشن کی اے پی سی سے کچھ نہیں ہوگا، عنقریب اپوزیشن کے برے حالات ہوں گے۔شیخ رشید نے مزید کہا کہ مرکز اور صوبے کو مل کر کام کرنا چاہیے، یہ بحث نہیں کرنی چاہیے کہ ایک روپیا کس نے دیا دو روپے کس نے دیے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close