خیرپور میں سیلاب ، متاثرین کی کشتی الٹنے سے 18افراد ڈوب گئے، جانی نقصان کی اطلاعات

خیرپور(پی این آئی):خیرپور میں سیلاب ، متاثرین کی کشتی الٹنے سے 18افراد ڈوب گئے، جانی نقصان کی اطلاعات، پیر گوٹھ کچے کے علاقے میں سیلاب متاثرین کی کشتی الٹنے سے 18 افراد ڈوب گئے۔پولیس کے مطابق گاؤں مور جھبر کے رہائشی افراد سیلاب کے باعث نقل مکانی کر رہے تھے کہ کچے کے علاقے میں

ان کی کشتی ڈوب گئی۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کشتی کو حادثہ کشتی میں گنجائش سے زائد افراد کو بٹھانے کی وجہ سے پیش آ یا، کشتی میں بچوں، خواتین سمیت 18 افراد سوار تھے۔سوشل میڈیا پر کشتی ڈوبنے کی وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کشتی ڈوبنے سے پہلے کچھ افراد نے چھلانگیں لگائیں لیکن پھر پوری کشتی ڈوب گئی۔پولیس کے مطابق غوطہ خوروں نے امدادی کارروائی شروع کر دی ہے، دو بچوں کی لاشیں نکال لی گئی ہیں جب کہ 10 کو زندہ بچا لیا گیا ہے، دیگر افراد کی تلاش کا کام جاری ہے۔لاشوں کی شناخت 10 سالہ لیلیٰ اور 10 سالہ سیدو شیخ کے نام سے ہوئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close