کے الیکٹرک پر سائبر حملے کی وجہ سے صارفین کو مشکلات کا سامنا، صارفین بل کہاں سے حاصل کر سکتے ہیں؟ جانئے

کراچی(پی این آئی)کے الیکٹرک پر سائبر حملے کی وجہ سے صارفین کو مشکلات کا سامنا، صارفین بل کہاں سے حاصل کر سکتے ہیں؟ ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک کو اس ہفتے کے شروع میں سائبر حملےکا سامنا کرنا پڑا اس لیے احتیاطی طور پر کچھ غیر متعلقہ سروسز کو سسٹمز سے علیحدہ کردیا

گیا ہے جس سے صارفین کو ویب سائٹ سے ڈپلیکیٹ بل کی رسائی میں رکاوٹ ہوسکتی ہے۔کے الیکٹرک کے اعلامیے کے مطابق صارفین متبادل کے طور پرڈپلیکیٹ بل قریبی کے الیکٹرک کسٹمر کیئر سینٹر سے حاصل کیے جاسکتے ہیں، کے ای ٹیموں کی جانب سے بین الاقوامی انفارمیشن سیکیورٹی ماہرین سے معاونت حاصل کی جارہی ہے اور وہ اس سلسلے میں مقامی حکام کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ نیپرا اور پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو بھی اس معاملے سے آگاہ کردیا ہے ،ادارہ صارفین سے تکلیف پر معذرت خوا ہ ہے بجلی کمپنی سائبر سکیورٹی پروٹوکولز پر عمل پیرا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close