آنے والے دنوں میں وزیراعظم عمران خان کے لیے مزید مسائل پیدا ہوں گے،نامور صحافی نے سسٹم جانے کی خبر دیدی

اسلام آباد (پی این آئی) سینئر صحافی کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان براہ راست پنجاب کو چلا رہے ہیں۔انہوں نے سیاسی صورتحال پر تجزیہ پیش کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ عمران خان پنجاب کو براہ راست چلا رہے ہیں۔چند روز قبل مشیر داخلہ نے پنجاب جا کر معاملات کا جائزہ لیا تھا۔سابق آئی جی پنجاب شعیب دستگیر

نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی تھی۔شعیب دستگیر اچھی ساخت کے حامل تھے۔انہوں نے کہا پولیس میں ایک کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم ہے جس میں یہ مناسب نہیں کہ ایک ماتحت افسر براہ راست وزیراعظم سے رابطہ کرے۔انہوں نے دعویٰ کیا یہ سسٹم جا رہا ہے کیونکہ یہ چل نہیں پا رہا۔آنے والے دنوں میں وزیراعظم عمران خان کے لیے مزید مسائل پیدا ہوں گے۔خیال رہے کہ سابق آئی جی پنجاب شعیب دستگیر کی معذولی کے بعد پنجاب پولیس میں کئی افسران سابق آئی جی پنجاب شعیب دستگیر کی حمایت میں سراپا احتجاج ہیں، جس کی پاداش میں ان افسران کے صوبہ بدر کیے جانے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق ان افسران کوسابق آئی جی پنجاب شعیب دستگیر کی حمایت میں سزائیں دی جائیں گی، اس ضمن میں صوبائی دارالحکومت میں پنجاب پولیس میں بڑے پیمانے پراکھاڑ پچھاڑ کی جائےگی۔ آئندہ 24 گھنٹوں میں پولیس افسران کی تقرری اورتبادلے کے احکامات جاری کیے جائیں گے۔پولیس حکام نے تقرری و تبادلے کے لیے فہرستیں بھی تیار کرلی ہیں ۔ ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ایس ایس پی ایڈمن ملک لیاقت کو بھی تبدیل کرنے کا امکان ہے۔شعیب دستگیر کے معاملے میں آئی جی اسلام آباد نے بھی نئے مقرر آئی جی پنجاب سے کام کرنے سے انکارکردیا ہے۔ خیال رہے کہ سابق آئی جی پنجاب اور سی سی او پی لاہور کے درمیان گزشتہ روز سے چپقلش جاری تھی،آئی جی پنجاب نے وزیراعلیٰ سے ملاقات کی اور اس دوران سی سی پی او کی بغیرمشاورت تعیناتی پراعتراض کیا۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ سی سی پی او لاہور کو فوری تبدیل کیا جائے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے سی سی پی او لاہور کی تبدیلی سے معذرت کی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں