کہ ہم ہاتھ نہیں مروڑیں گے تمہاری گردن بھی مروڑ دیں گے ،مولانا فضل الرحمٰن آپے سے باہر، وزیراعظم کو دھمکی دیدی

پشاور (پی این آئی) جمعیت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے وزیراعظم عمران خان کے بارے میں کہا ہے کہ ہم ہاتھ نہیں مروڑیں گے تمہاری گردن بھی مروڑ دیں گے ، عمران خان کے مفاد میں ہے کہ مسلکی فسادات ہوں ، لوگ آپس میں لڑیں اور انکی دکانیں چمکیں تاکہ لوگوں کے ذہن سے سیاست نکل

جائے اور وہ آرام سے حکومت کرے ۔پشاور میں ختم نبوت کانفرنس سے خطاب میں مولانا فضل الرحمان نے وزیراعظم عمران خان کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہودیوں کی پیروی کا شوق جو آج کے اس دور کے حکمران کو ہے اسی لیے پاکستان میں پہلی بار اسرائیل کو تسلیم کرنے کی تحریک میں اضافہ ہوا ہے ، وہ میڈیا کی سطح پر ہو یا سیاسی سطح پر ہو، ہر شخص اسرائیل کا وکیل بنا ہوا ہے اور کہتا ہے کہ اسرائیل سے تعلق نہیں ہوگا تو کھائیں گے پئیں گے ۔ جمعیت علماء اسلام ف کے سربراہ نے الزام عائد کیا کہ قادیانی نیٹ ورک جتنا مودوہ حکومت کے ان 2 سالوں میں متحرک ہوا ہے ، اتنا پہلے کبھی نہیں ہوا ہے لیکن سن لو ہم نےآپکو ایسا نہیں کرنے دینا، ہم ہاتھ نہیں مروڑیں گے تمہاری گردن بھی مروڑ دیں گے ۔ ختم نبوت کانفرنس سے خطاب میں انہوں نے مزید کہا کہ اگر صوفی محمد کہتا ہے میں آئین کو نہیں مانتا ، اگر طالبان کہتے ہیں کہ ہم اس آئین کو نہیں مانتے تو ان سب کو غدار قرار دیا جاتا ہے ، آئین سے انکار کرنے کی وجہ سے وہ دہشتگرد ٹھہرتے ہیں اور ریاست انکے خلاف آپریشن کرتی ہے لیکن اگر قادیانی کہتے ہیں کہ وہ آئین کو نہیں مانتے تو انہیں غدار نہیں کہا جاتا ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close