اوورسیز پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری ، وزیراعظم ہائوس تک براہِ راست رسائی دیدی گئی

اسلام آباد (پی این آئی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز سید ذوالفقار بخاری نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے گورننس وژن کے مطابق پاکستان سٹیزن پورٹل کے ذریعے 80 ملین پاکستانیوں کو براہ راست رسائی دیدی ہے۔زلفی بخاری نے اپنے ٹویٹ پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان سٹیزن

پورٹل نے ویب بیسڈکمپلینٹ رجسٹریشن سروس کا آغاز کر دیا ہے جس کے ذریعے اب 80ملین پاکستانیوں کو اس کے تحت وزیر اعظم آفس تک براہ راست رسائی حاصل ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ اس کام کا کریڈٹ پرائم منسٹر پرفارمنس ڈیلیوری یونٹ کے سر جاتا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close