یہ والا ٹائم آیا تو میرا نہیں خیال عمران خان پانچ سال پورے کرے گا، شیخ رشید نے بھی لہجہ تبدیل کر لیا

اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ نوازشریف باہر جاکر تنگ ہے کیونکہ جو سوچا تھا وہ عزت نہیں ملی، نوازشریف یہ سوچ بیٹھا ہے کہ سعودی عرب والا ٹائم آئے گا ، اگر سعودی عرب والا ٹائم آیا تو میرا نہیں خیال عمران خان پانچ سال پورے کرے گا، مریم نواز کو باہر نہ جانے دیے

جانے کا یقین ہوا تو پھر اس نے پتھراؤ کی سیاست شروع کردی ۔ایک ٹی وی انٹرویو میں شیخ رشید احمد نے کہا کہ نوازشریف بزدل ہیں جس نے سیاست کرنی ہو اور آنا ہو تو پھر وہ نہیں دیکھتا، نوازشریف خاندان جیل سے گھبراتے ہیں جبکہ زرداری جیل کا تگڑا ہے، مسلم لیگ ن میں پہلے ہی دو گروپ ہیں اور شہباز گروپ مضبوط ہوگا، شہبازشریف پہلے بھی نوازشریف کو سعودیہ سے لائے اور اب بھی انہیں باہر لے کر گئے، شہبازشریف اب بھی کوشش کرے گا معاملہ افہام و تفہیم سے حل ہوجائے جبکہ مریم نواز کو باہر نہ جانے دیے جانے کا یقین ہوا تو پھر انہوں نے پتھراؤ کی سیاست شروع کردی، مریم نے ایک دن کیلئے کیس بھی بنوایا اور سیاست کو دھچکا لگوایا کیونکہ مریم نواز کے بارے میں سب یک زبان ہیں کہ کسی بھی قیمت پر باہر نہیں جانیں دیں گے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ فضل الرحمان تیز آدمی ہے پہلے غلطی کی اب سوچ سمجھ کر کریں گے،اگر وہ کریں گے بھی تو کوئی کامیابی حاصل نہیں ہوگی،باقی جماعتیں ان کے کہنے پر اسمبلیوں سے نہیں نکلیں گے، باقی سب لائٹ موڈ میں رہیں گے تاہم اگر وہ ہارڈ ہٹنگ کی سیاست کریں گے تو خود ہی کریں گے اور خراب ہوں گے۔ ایک اور سوال کے جواب میں وفاقی وزیر ریلوے نے بتایا کہ عمران خان کے ڈاکٹروں نے کہا تھا کہ نوازشریف کی طبیعت خراب ہے،جس پر عمران خان نے نوازشریف کو باہر بھجوانے پر رضامندی ظاہر کی،ورنہ وہ انہیں جانے نہیں دینا چاہتے تھے، اس لیے عمران خان تو نہیں مانتے کہ کوئی انڈر سٹینڈنگ تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close