پاکستان اور سعودیہ دو جسم ایک جان ہیں، سعودی عرب کی اہم شخصیت نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اختلافات کی تردید کر دی

اسلام آباد (پی این آئی) سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ساتھ ہمارا رشتہ نہ ختم ہونے والا ہے۔ تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعودی سفیر نے ایک بار پھر پاکستان اور سعودی عرب کے مابین اختلافات کی خبروں کی سختی سے تردید کردی ہے۔ تازہ ترین بیان میں سعودی سفیر

نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودیہ دو جسم ایک جان ہیں۔پاکستان اور سعودی عرب شروع سے ہی ایک تھے اور ہمیشہ ایک ہی رہیں گے۔ انہوں نے سعودی عرب کی سب سے بری خواہش کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کی سب سے بڑی خواہش یہی ہے کہ پاکستان ہمیشہ ترقی کرتا رہے۔ ساتھ ہی ساتھ انہوں نے کہا کہ ہمارے دوست ملک پاکستان کی حفاظت بھی سعودی عرب کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔انہوں نے پاکستان کی مدد کے بارے میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ ہم پاکستان کی مدد کرنے کو ایک بھائی کی مدد کرنے سے تشبیح دیتے ہیں اور جب ہم پاکستان کی مدد کرتے ہیں تو اس کا مطلب ہے کہ ایک بھائی دوسرے بھائی کی مدد کر رہا ہے۔خیال رہے کہ کچھ روز قبل وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے سعودی عرب سے متعلق متانزعہ بیان کے بعد سے ہی ایسا تاثر دیا جارہا تھا کہ شاید پاکستان کے دوست اسلامی ملک سعودی عرب کے ساتھ تعلقات خراب ہوگئے ہیں۔ لیکن اس حوالے سے سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے نہ صرف ایسی تمام خبروں کی تردید کی ہے بلکہ یہ بھی کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب ہمیشہ ایک دوسرے کے دوست رہیں گے۔ ہم پاکستان کو اپنا بھائی سمجھتے ہیں۔ دوسری جانب اس سے قبل بھی وفاقی وزراء سعودی عرب کے ساتھ تعلقات میں خرابی کی خبروں کی تردید کرتے رہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close