نواز شریف بھی بانی ایم کیو ایم کے نقش قدم پر چل رہے ہیں،معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل

فیصل آباد(پی این آئی)نواز شریف بھی بانی ایم کیو ایم کے نقش قدم پر چل رہے ہیں،معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل۔وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل کا کہنا ہے کہ نواز شریف بھی بانی ایم کیو ایم والا ڈرامہ دہرا رہے ہیں۔ معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل نے میڈیا

سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف نے واپس نہیں آنا، وہ بیماری کا جھوٹ بول کر باہر گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کرپٹ نواز شریف واپس آکر گناہوں کا کفارہ ادا کریں، میاں صاحب بھی بانی ایم کیو ایم والا ڈرامہ دہرانے لگے ہیں۔شہباز گل نے کہا کہ مجھے شروع سے علم تھا نواز شریف بیمار نہیں، ایک بار وہ بھاگ کر جدہ گئے تھے، جھوٹ بولتے رہے، ہمارے ہاتھ پاؤں باندھ کر سمندر میں پھینکا گیا ہے۔معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ گزشتہ حکومتوں نے عارضی سبسڈی دے کر ملک دیوالیہ کیا، شریف خاندان نے شوگر ملز لگا کر کپاس کی فصل کو تباہ کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close