قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا سابق وزیراعظم نواز شریف کو اشتہاری قرار دینے پر اظہار افسوس

لاہور(پی این آئی) قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا سابق وزیراعظم نواز شریف کو اشتہاری قرار دینے پر اظہار افسوس ،صدر مسلم لیگ ن اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو اشتہاری قرار دینے پر اظہار افسوس کیا ہے۔اپنے ایک بیان میں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اپنی

اہلیہ کو مرتا چھوڑکر عدالتی حکم پر سر جھکانے والے سے متعلق یہ حکم افسوس ناک ہے، نواز شریف نے وزیراعظم ہوتے ہوئے بھی ہمیشہ قانون، عدالت اور احتساب کا سامنا کیا۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان کو جوہری قوت بنانے والے سے متعلق یہ حکم سُن کر عوام کو دلی دکھ ہوا ہے، نوازشریف کی زندگی پرکوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے، وہ علاج مکمل ہوتے ہی وطن واپس آئیں گے۔قائد حزب اختلاف کا کہنا ہے کہ نوازشریف نے سپریم کورٹ کو خط لکھ کر خود کو احتساب کے لیے پیش کیا تھا،اب بھی جیسے ہی نواز شریف کو ڈاکٹرز اجازت دیں گے، وہ قانون کے سامنے پیش ہوجائیں گے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close