پی آئی اےکارپوریٹ گورنس کےحوالے سےشدید مشکلات کا شکار

کراچی(پی این آئی)پی آئی اےکارپوریٹ گورنس کےحوالےسےشدید مشکلات کا شکار ،پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) کارپوریٹ گورنس کےحوالےسےشدید مشکلات کا شکار ہے۔تفصیلات کے مطابق قومی ایئرلائن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تعیناتی ایک ماہ بعدبھی نہیں ہو سکی، بورڈ کے سابق 9 ارکان کی تعیناتی

کی مدت6اگست2020کوختم ہوگئی تھی۔بورڈکی عدم موجودگی کے باعث ایئرلائن کیلئے بڑےفیصلےالتوا کا شکار ہیں، زیر التوا معاملات میں لیزطیاروں کا حصول اور جی ایس اےکی تعیناتی شامل ہے۔ایئرلائن کیلئےسو ملین سےزائداخراجات کی منظوری بھی زیر التوا معاملات میں شامل ہے۔ بورڈارکان کی مدت کے خاتمے پر مبنی اسٹاک ایکسچینج کو لکھاگیاخط اے آر وائی نیوز نے حاصل کر لیا ہے۔سیکریٹری پی آئی اےبورڈ نے7ستمبرکوپاکستان اسٹاک ایکسچینج کوخط ارسال کیاتھا۔خط میں9بورڈ ارکان کےنام6اگست سےہٹانےکا کہا گیا ہے نئےارکان کی نامزدگی کیلئےوزیراعظم نےجولائی میں 3رکنی کمیٹی قائم کی تھی، کمیٹی میں وزیرہوابازی،سیکریٹری ہوابازی،سی ای اوپی آئی اےشامل ہے،کمیٹی کے تجویزکردہ نام ایوی ایشن ڈویژن سےبھیجےجانےکےمنتظر ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close