العزیزیہ اورایون فیلڈ ریفرنس: سابق وزیراعظم نواز شریف کی سرینڈر کرنے کے عدالتی حکم کے خلاف نظرثانی کی درخواست پرشنوائی کب ہو گی؟ جانئے

اسلام آباد(پی این آئی):العزیزیہ اورایون فیلڈ ریفرنس: سابق وزیراعظم نواز شریف کی سرینڈر کرنے کے عدالتی حکم کے خلاف نظرثانی کی درخواست پرشنوائی کب ہو گی؟ جانئے، نوازشریف کی العزیزیہ اورایون فیلڈ ریفرنس میں اپیلوں پرسماعت آج ہو گی جب کہ العزیزیہ ریفرنس میں سابق وزیراعظم شریف کی سرینڈر

کرنے کے عدالتی حکم کے خلاف نظرثانی کی درخواست پر بھی آج ہی شنوائی ہوگی۔ جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں2 رکنی بینچ العزیزیہ ریفرنس میں سزا کے خلاف اپیل کے ساتھ ہی اس درخواست کی سماعت بھی کرے گا۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں سزا کے خلاف اپیل کی سماعت کے لیے نواز شریف کو سرینڈر کرنے کا حکم دیتے ہوئے 10 ستمبر کو عدالت میں ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دیا تھا ۔نواز شریف نے میڈیکل رپورٹس اور ڈاکٹرز کی ایڈوائس کے ساتھ درخواست جمع کرائی ہے جس میں سرینڈر کرنے کا عدالتی حکم واپس لینے کی استدعا کی گئی ہے ۔نواز شریف کی درخواست میں کہا گیا ہے کہ ان کے لیے اس وقت پاکستان آ کر سرینڈر کرنا ممکن نہیں، مجاز نمائندوں کے ذریعے اپیلوں پر کارروائی کو آگے بڑھانے کی اجازت دی جائے۔ نواز شریف نے کہا بیان حلفی میں طے پایا تھا کہ حکومت پہلے اپنے طور پر ان کی صحت کا پتہ کرے گی مگر ایسی کوئی کوشش ہی نہیں کی گئی، حکومت کے پاس ان کی صحت سے متعلق کوئی مستند معلومات نہیں ہیں۔ نواز شریف کی درخواست میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹرز نے ابھی انہیں ایسا کوئی سرٹیفکیٹ نہیں دیا کہ وہ واپسی کا سفر کرنے کے قابل ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close