پی آئی اے نے کینیڈا سے پاکستان سفر کرنے والے مسافروں کے لیے کرائے میں کتنے فیصد کمی کر دی؟

کراچی(پی این آئی)پی آئی اے نے کینیڈا سے پاکستان سفر کرنے والے مسافروں کے لیے کرائے میں کتنے فیصد کمی کر دی؟ کینیڈا سے پاکستان آنے والے مسافروں کے لیے اچھی خبر آ گئی ہے، پی آئی اے نے ٹورنٹو سے پاکستان پروازوں کے کرایوں میں 15 فی صد کمی کا اعلان کر دیا۔ قومی ایئرلائن نے کینیڈا سے پاکستان

آنے والے مسافروں کے لیے کرایوں میں دو مہینے کے لیے کمی کر دی ہے، ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ کرایوں میں کمی کی سہولت 15 نومبر تک میسر رہے گی۔پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن نے فیصل آباد سے کراچی کے اندرون ملکپروازوں کے کرائے میں بھی کمی کا اعلان کر دیا ہے۔ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ فیصل آباد سے کراچی آنے اور جانے والی پروازوں کے کرائے میں 20 فی صد کمی کر دی گئی ہے، کرایوں میں کمی کا مقصد مسافروں کو سفری سہولیات فراہم کرنا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close