اسلام آباد (پی این آئی):وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی روسی ہم منصب کی دعوت پردو روزہ دورے پر ماسکو پہنچ گئے، وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی شنگھائی تعاون تنظیم کی وزرائےخارجہ کونسل اجلاس میں شرکت کیلئے ماسکو پہنچ گئے، شاہ محمود قریشی روسی ہم منصب کی دعوت پر دورہ کر رہےہیں۔تفصیلات کے
مطابق وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی 2روزہ سرکاری دورے پرماسکو پہنچ گئے، ماسکو پہنچنے پر پاکستانی سفیر شفقت علی خان نے وزیرخارجہ کااستقبال کیا جبکہ روسی وزارت خارجہ کے سینئر حکام نے بھی وزیر خارجہ کاخیر مقدم کیا۔شاہ محمود قریشی شنگھائی تعاون تنظیم کی وزرائےخارجہ کونسل اجلاس میں شرکت کریں گے، اجلاس میں شرکت کی دعوت روسی ہم منصب سرگئی لیوروف نے دی۔وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی کانفرنس کی سائیڈلائن پر روسی ہم منصب سمیت دیگروزرائے خارجہ سے ملاقاتیں کریں گے، ملاقاتوں میں دوطرفہ تعلقات،اہم علاقائی وعالمی امورپرتبادلہ خیال ہوگا۔وزرائے خارجہ کونسل سربراہان مملکت کے بعد شنگھائی تعاون تنظیم کا بڑا فورم ہے، وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں اہم علاقائی و عالمی امور زیر بحث آئیں گے ، اجلاس کے بعد ایک متفقہ مشترکہ اعلامیہ کا اجرابھی متوقع ہے۔روانگی سے قبل وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمودقریشی نے اہم بیان میں کہا کہ روس کےوزیرخارجہ سے کل ملاقات طے ہے، روس سےلانگ ٹرم تعلقات کےامکانات ہیں، انرجی سیکٹرمیں روس سےباہمی تعاون پربھی بات ہوگی۔شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ بھارت دو طرفہ گفتگوکیلئےتیارنہیں ہے، کشمیرکےمعاملےپربھارت کمزور ہے، بھارت کی چین سےگفتگوبھی حتمی نتیجےپرنہیں بڑھ رہی، ایس سی اوفورم، ڈرگ ٹریفیکنگ،افغان امن کیلئےکرداراداکرسکتاہے۔وزیرخارجہ نے مزید کہا کہ بھارت کارویہ خطےکےامن کوداؤپرلگارہاہے اور ہندوتوا سوچ سےباہر نکلنےکوتیارنہیں ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں