آصف علی زرداری پر بتائے گئے تمام کیسز سیاسی اور مضحکہ خیز ہیں، سابق صدر کے ساتھ ایسا سلوک نہیں کیا جا سکتا، سابق صدر اور وزیراعظم کا حساب ہو سکتا ہے تو پھر سب کو حساب دینا پڑے گا

اسلام آباد (پی این آئی)آصف علی زرداری پر بتائے گئے تمام کیسز سیاسی اور مضحکہ خیز ہیں، سابق صدر کے ساتھ ایسا سلوک نہیں کیا جا سکتا، سابق صدر اور وزیراعظم کا حساب ہو سکتا ہے تو پھر سب کو حساب دینا پڑے گا، توشہ خانہ ریفرنس سے متعلق پوچھے گئے سوال پر بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ سابق صدر

پر بتائے گئے تمام کیسز سیاسی اور مضحکہ خیز ہیں، سابق صدر کے ساتھ ایسا سلوک نہیں کیا جا سکتا۔ان کا کہنا تھا کہ ہم تمام الزامات کا جواب دینے کے لیے تیار ہیں لیکن سب کے ساتھ ایک جیسا انصاف ہونا چاہیے، سابق صدر جھوٹے الزامات کا بھی حساب دیتے ہیں، آج تک خورشیدشاہ جیل میں ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ سابق صدر اور وزیراعظم کا حساب ہو سکتا ہے تو پھر سب کو حساب دینا پڑے گا، یہ کھوکھلا نظام نہیں چلے گا۔معاون خصوصی برائے اطلاعات کے استعفے سے متعلق سوال پر بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ معاون خصوصی نے بہت اچھا فیصلہ کیا لیکن وہ عمران خان خان جو کہتے تھے کہ اگر کسی پر الزام ہے تو وہ پہلے استعفیٰ دیں، آج استعفیٰ ماننے کو بھی تیار نہیں ہیں۔آئی جی پنجاب کی تبدیلی سے متعلق سوال پر چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ یہ وزیراعلیٰ پنجاب کا استحقاق ہے کہ وہ اپنی مرضی سے آئی جی کو تبدیل کرے لیکن اگر سندھ حکومت اپنا آئی جی تبدیل کرنا چاہے تو وفاق ہمیں کرنے نہیں دیتا۔ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں دو سالوں کے دوران 5 آئی جیز تبدیل ہو چکے ہیں، اگر اس طرح ہو گا تو عوام تو ضرور سوال کریں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close