’’فواد چوہدری کے دماغ میں بھوسہ بھرا ہوا ہے‘‘صوبائی وزیر نے وفاقی وزیر کے بارے میں کیا کچھ کہہ دیا؟ ہنگامہ برپا

اسلام آباد(پی این آئی )صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت فیاض الحسن چوہان نے پنجاب میں آئی جی پولیس کی تبدیلی پر ردعمل دیتے ہوئے کہاہے کہ ایک شخص کے جانے سے اداروں میں کام نہیں رکتے، وفاقی وزیرفواد چوہدری کو متعدد

مرتبہ سمجھایا ہے۔ لیکن ان کے دماغ میں بھوسہ بھرا ہوا ہے۔نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وفاقی اور صوبائی حکومت میں ہرتعیناتی پر مشاورت ہوتی ہے۔میرے خیال میں وزیر سائنس و ٹیکنالوجی ہمیشہ ڈسپلن کی خلاف ورزی کرتے ہیں، وہ باز آنے والے نہیں ، جس کے دماغ کو حکیم لقمان بھی ٹھیک نہ کر سکے اس کے دماغ کو کوئی بھی ٹھیک نہیں کر سکتا۔ آئی جی پنجاب کی تبدیلی معمول کی کارروائی ہے، دو سال کے دوران سندھ میں بھی کئی تبدیلیاں ہوئی ہیں۔فیاض الحسن چوہان نے کہا میں نے تین ماہ قبل بھی فوادچوہدری کو سمجھایا تھا لیکن میرا خیال ہے کہ وہ ہمیشہ اصول وضوابط کی خلاف ورزی کرتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close