سابق وزیراعظم نواز شریف نے سرینڈر کرنے کی مہلت ختم ہونے سے قبل عدالتی حکم نامے پر نظرثانی کی درخواست دائر کر دی

اسلام آباد (پی این آئی)سابق وزیراعظم نواز شریف نے سرینڈر کرنے کی مہلت ختم ہونے سے قبل عدالتی حکم نامے پر نظرثانی کی درخواست دائر کر دی، سابق وزیراعظم نواز شریف نے سرینڈر کرنے کے عدالتی حکم نامے پر نظرثانی کی درخواست دائر کر دی۔چند روز قبل اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم نواز شریف

کو سرینڈر کرنے کے لیے 9 روز کی مہلت دی تھی جو آج ختم ہو رہی ہے۔لیکن اب نواز شریف نے سرینڈر کرنے کے عدالتی حکم نامے پر نظرثانی کی درخواست دائر کر دی ہے۔نواز شریف کی جانب سے خواجہ حارث اور منور اقبال دگل ایڈووکیٹ کے ذریعے دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ اس وقت پاکستان آ کر سرینڈر کرنا ممکن نہیں ہے۔نواز شریف کی درخواست کے ساتھ میڈیکل رپورٹس کو بھی منسلک کیا گیا ہے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ مجاز نمائندوں کے ذریعے اپیلوں پر سماعت کی کارروائی آگے بڑھانے کی اجازت دی جائے۔سابق وزیراعظم کی جانب سے دائر درخواست میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ بیان حلفی میں طے ہوا تھا حکومت پہلے میری صحت کا پتہ کرے گی،لیکن وفاقی حکومت نے اس متعلق ذرا کوشش ہی نہیں کی۔نواز شریف کی درخواست میں کہا گیا ہے کہ وفاقی حکومت کے پاس میری صحت سے متعلق کوئی مستند معلومات نہیں ہیں، ڈاکٹروں نے ابھی ایسا کوئی سرٹیفکیٹ نہیں دیا کہ واپسی کے سفر کے لیے فٹ ہوں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close