کے الیکٹرک کا سسٹم ہیک، صارفین کو بلوں کی ادائیگی میں پریشانی کا سامنا، کے الیکٹرک کی صارفین سے معذرت

کراچی (پی این آئی)کے الیکٹرک کا سسٹم ہیک، صارفین کو بلوں کی ادائیگی میں پریشانی کا سامنا، کے الیکٹرک کی صارفین سے معذرت، کراچی کو بجلی کی تقسیم کار کمپنی نے سسٹم کی ہیکنگ کے بعد صارفین سے تکلیف کا سامنا کرنے پر معذرت کرلی۔قبل ازیں ہیکرز نے بلنگ کے نظام سمیت کے الیکٹرک کے سسٹم

کو ہیک کرلیا تھا۔اس حوالے سے ذرائع نے بتایا تھا کہ ہیکرز نے آئی ٹی ڈپارٹمنٹ کے کمپیوٹرز ہیک کرلیے اور کمپیوٹرز میں موجود ڈیٹا ہیکرز کی جانب سے انکرپٹ کرلیا گیا۔ذرائع نے یہ بھی بتایا تھا کہ کے-الیکٹرک کی بلنگ کا نظام بھی ہیکنگ سے متاثر ہوا ہے، جبکہ اس کے ساتھ ساتھ بینکس سے رابطوں کا نظام بھی متاثر ہوا ہے۔تاہم اب ترجمان کے-الیکٹرک کی جاب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ تکنیکی مسائل پر صارفین کو ڈپلیکیٹ بلز، بلوں کی ادائیگی میں رکاوٹ آسکتی ہے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ کے-الیکٹرک لائیو ایپ کی رسائی میں صارفین کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔انھوں نے کہا کہ ہنگامی اور تکنیکی شکایات کے لیے 118 کال سینٹر سروسز 24 گھنٹے کے لیے دستیاب ہیں۔ترجمان کے-الیکٹرک نے یقین دلایا کہ تکنیکی مسئلے کو جلد از جلد حل کرنے کی پوری کوشش کر رہے ہیں۔انھوں نے یہ بھی کہا کہ صارفین کو پہنچنے والی تکلیف پر معذرت خواہ ہیں۔واضح رہے کہ ہیکرز نے کے-الیکٹرک کے ہیک کیے گئے کمپیوٹرز پر ڈارک ویب پر رابطے کے پیغامات بھی چھوڑے اور تاوان کا مطالبہ کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close