تمام حکومتوں نے عوامی مسائل اور غربت بڑھائی اور اپنی جیبیں بھری ہیں، سراج الحق کا جلسے سے خطاب

جھنگ(پی این آئی)تمام حکومتوں نے عوامی مسائل اور غربت بڑھائی اور اپنی جیبیں بھری ہیں،سراج الحق کا جلسے سے خطاب، امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ حکمرانوں نے دواؤں کی قیمتوں میں 500 فیصد تک اضافہ کردیا ہے۔جھنگ میں جلسے سے خطاب میں سراج الحق نے کہا کہ موجودہ

حکومت کے دور میں گندم پیدا کرنے والے ملک میں آٹا مہنگا ہوگیا ہے۔انہوں نے کہا کہ لینڈ مافیا، چینی مافیا، آٹا اور تیل مافیا سب حکومت کا حصہ ہیں۔امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ تمام حکومتوں نے عوامی مسائل اور غربت بڑھائی اور اپنی جیبیں بھری ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close