لاہور(پی این آئی)گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے کہاہے کہ کسی آل پارٹیز کانفرنس سے حکومت کوکوئی خطرہ نہیں ،الیکشن ضرور ہوں گے مگر2023 سے پہلے کسی صورت نہیں ۔تفصیالت کے مطابق گورنر پنجاب سے صوبائی وزراءمحسن لغاری،سعید الحسن شاہ اورپارٹی وفودنے ملاقات کی،اس موقع پر
گورنر پنجاب چودھری محمد سرورنے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ کسی آل پارٹیز کانفرنس سے حکومت کوکوئی خطرہ نہیں ،الیکشن ضرور ہوں گے مگر2023 سے پہلے کسی صورت نہیں ۔چودھری محمد سرور نے کہاکہ پاکستان کو بلیک لسٹ کرانے کی سازشیں کرنے والے ناکام ہوں گے،عوام حکومت مخالف کسی مہم کاحصہ نہیں بنیں گے ،انہوں نے کہاکہ شہر قائد پاکستان کامعاشی حب ہے، حکومت کسی صورت تنہا نہیں چھوڑے گی ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں