لاہور(پی این آئی)کورونا کیسز بڑھنے پر پنجاب میں مائیکرو سمارٹ لاک ڈاؤن میں اضافہ کردیاگیا،پنجاب کے مزید10 اضلاع میں مائیکروسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیاگیا،محکمہ صحت کاکہنا ہے کہ 76 مخصوص مقامات سیل کر دیئے گئے جس کے بعد مائیکروسمارٹ لاک ڈاؤن کے مقامات کی تعداد88 ہو گئی ۔نجی ٹی وی کے
مطابق پنجاب کے 13 اضلاع میں مائیکرو سمارٹ لاک ڈاؤن جاری ہے،مائیکروسمارٹ لاک ڈاؤن میں لاہور کے 88 اورراولپنڈی کے 23 مقامات شامل ہیں،مائیکرو سمارٹ لاک ڈاؤن میں سیالکوٹ33 ،گجرات22،فیصل آباد15 ،اوکاڑہ8 ،سرگودھا 5 ،ڈیرہ غازی خان،مظفرگڑھ، خانیوال اورگوجرانوالہ کے 4 ،4 مقامات شامل ہیں،محکمہ صحت کے مطابق لیہ 3 اورملتان کے 2 مقامات پر مائیکرو سمارٹ لاک ڈاؤن لگادیا گیا ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں