وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب سے استعفیٰ مانگ لیا گیا

اسلام آباد(پی این آئی)مسلم لیگ (ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم اوروزیراعلیٰ پنجاب کے استعفیٰ کا مطالبہ کردیا۔مریم اورنگزیب کاکہنا ہے کہ عوام اور بیوروکریسی وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پر عدم اعتماد کرچکے ہیں ،انہیں استعفیٰ دے کر گھر چلے جانا چاہئے، ترجمان ن لیگ نے کہاکہ آئی جی پنجاب کا

بیان”صاف چلی ،شفاف چلی“کے منہ پر طمانچہ ہے،آئی جی کاکہنا”مس کنڈکٹ کے ایشوز ہیں“ انتہائی تشویشناک امر ہے ۔مریم اورنگزیب کا مزیدکہنا ہے کہ آئی جی کاوزیراعلیٰ پنجاب پر عدم اعتماد گورننس کی تباہی کامظہر ہے،یہ ثبوت ہے حکمران اداروں کوسیاست کیلئے استعمال کررہے ہیں ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close