والدین کیلئے خوشخبری، اسکولوں کو فیس میں کمی کی ہدایت کردی گئی

اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی حکومت کی طرف سے اسکولوں کو فیس میں کمی کی ہدایت کردی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود کی طرف سے ملک بھر کے تمام پرائیویٹ اسکولوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ ان کی طرف سے کورونا وائرس کے پیش نظر فیس میں کمی کی جائے ۔ نجی ٹی وی

چینل کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ جو اسکول 5000 روپے ماہانہ سے زیادہ فیس لیتے ہیں انہیں کہا گیا ہے کہ وہ اسکول کھلنے کے بعد اگلے 5ماہ تک فیس میں 20فیصد کمی کریں۔ قبل ازیں وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود نے کہا کہ تعلیمی اداروں کو کھولنے کے فیصلے کا روزانہ کی بنیاد پر جائزہ لیا جائے گا ، اگر کسی اسکول میں کورونا کے کیسز سامنے آئے تو اسے بند کیا جائے گا ۔وفاقی وزیرتعلیم نے کہا کہ ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے والوں کے خلاف کہیں سمارٹ اور کہیں مائیکرو لاک ڈاون کیا جائے گا ، کورونا وائرس کے بعد سب سے مشکل کام سکولوں کو کھولنے کا ہے صوبائی حکومتوں کو درخواست کی ہے کہ ضلعی انتطامیہ کے ذریعے انتہائی باریک بینی سے جائزہ لیا جائے اور اس سلسلے میں کوئی بھی اسکول اگر ایس او پیز پر عملدرآمد نہیں کرے گا تو حکومت کو یہ حق حاصل ہوگا کہ اسے بند کردے ۔ایک سوال کے جواب شفقت محمود نے کہا کہ سینئر کلاسوں اور جامعات میں امید ہے کہ وہاں کے بچے ایس او پیز پر عمل کریں گے ، روزانہ کی بنیاد پر ہونے والی ٹیسٹنگ کے اعدادوشمار اور معلومات کو باریک بینی سے دیکھا جائے گا اگر کہیں ہمیں شک ہوا کہ معاملات خراب ہورہے ہیں اور کہیں ہمیں شک ہوا کہ کسی اسکول میں ایس او پیز کی خلاف ورزی ہورہی ہے تو اس کو مائیکرولاک ڈائون کیا جائے گا ، کہیں پر سمارٹ لاک ڈائون کرنا پڑے گا ، ان تمام چیزوں کیلئے پندرہ بیس دن کا انتظار نہیں کیا جائے گا بلکہ روز جائزہ لیں گے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close