بلدیاتی انتخابات میں کامیابی کی کوششیں شروع، پنجاب حکومت نے اربوں روپے کے فنڈز جاری کردیئے

لاہور (پی این آئی) پنجاب حکومت نے حکومتی اور اتحادی جماعتوں کے اراکین پنجاب اسمبلی، صوبائی وزراء اور مشیران کے لئے خزانے کے موقع کھول دئیے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ حکومت نے ان اراکان اسمبلی کے لئے دس ارب روپے کے فنڈز جاری کردئیے ہیں۔جو ارکان اسمبلی صوبائی وزراء اور مشیران اپنے انتخابی حلقوں

میں خرچ کرئیں گے۔ 10 ارب روپے کے فنڈز رواں مالی سال2020-21 ء کے لئے جاری کئے گئے ہیں۔ جس کا مقصد اپنے اپنے انتخابی حلقوں کی ترقیاتی سکیموں پر خرچ کر کے آئندہ بلدیاتی انتخابات میں عوام کی حمایت حاصل کرنا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close