پورٹ قاسم اور گوادر سے دنیا بھر کے ممالک کے لیے فیری سروس شروع کرنے کا فیصلہ، وفاقی کابینہ نے منظوری دے دی

کراچی (آئی این پی)وزیر بحری امور علی حیدر زیدی نے کہا ہے کہ وفاقی کابینہ نے ان کی وزارت کو ممکنہ منازل کے لیے مسافر کشتیاں چلانے کی اجازت دے دی ہے۔ منگل کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ میں علی زیدی نے کہا کہ ‘آج پاکستان کے لیے تاریخی دن ہے کیونکہ وفاقی کابینہ نے وزیر اعظم عمران خان

کے ویژن کی بلو اکانومی کی تقلید کرتے ہوئے وزارت بحری امور کو دنیا کی تمام ممکنہ منازل کے لیے فیری/مسافر کشتیاں چلانے کی اجازت دے دی ہے۔انہوں نے کہا کہ ‘سمندری سفر کے لیے اب سمندری سرحدیں کھلی ہیں۔قبل ازیں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے وفاقی کابینہ کے اجلاس کے میڈیا بریفنگ کے دوران بتایا تھا کہ کابینہ نے زائرین کی سہولت کے لیے فیری سروس کے آغاز کی منظوری دی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اس مقصد کے لیے کراچی، پورٹ قاسم اور گوادر پورٹ پر متعلقہ پورٹ اتھارٹیز کی جانب سے مسافرین کی سہولت کے لیے امیگریشن، کسٹم سمیت تمام سہولیات فراہم کی جائیں گی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close