میں واپس آ گیا ہوں اور ٹھیک ہوں، میں اپنے ان تمام دوستوں کا شکر گزار ہوں جو میرے لیے فکرمند تھے، ایس ای سی پی کے لاپتہ ہونے والے افسر ساجد گوندل کا سوشل میڈیا پر بیان

اسلام آباد (آئی این پی)سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) کے جوائنٹ ڈائریکٹر ساجد گوندل بازیاب ہوگئے۔سوشل میڈیا پر جاری بیان میں ساجد گوندل نے کہا کہ میں واپس آ گیا ہوں اور محفوظ ہوں میں اپنے ان تمام دوستوں کا شکر گزار ہوں جو میرے لیے فکرمند تھے۔ ساجد گوندل کا

وفاقی پولیس سے بھی رابطہ ہو گیا۔ایس پی رورل نے بھی ساجد گوندل کی بازیابی کی تصدیق کردی۔ خیال رہے کہ 4 ستمبر کو سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کے جوائنٹ ڈائریکٹر ساجد گوندل وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے لاپتا ہوگئے تھے۔ ان کی گاڑی زرعی تحقیقاتی مرکز شہزاد ٹان کے قریب کھڑی ملی تھی۔ گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ نے سیکرٹری داخلہ کوہدایت کی تھی کہ یہ معاملہ وفاقی کابینہ میں اٹھایا جائے اور وفاقی حکومت اور سیکیورٹی ادارے 17 ستمبر تک ساجد گوندل کی بازیابی یقینی بنائیں۔اس کے بعد بدھ کو ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ایس ای سی پیکے جوائنٹ ڈائریکٹر ساجد گوندل کے اغوا کے معاملے پر 3 رکنی کمیٹی قائم کی گئی تھی۔وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے داخلہ و احتساب شہزاد اکبر، وفاقی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری اور سیکرٹری داخلہ کو کمیٹی میں شامل کیا گیا تھا۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے ساجد گوندل کو بازیاب کرانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کی تھی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close