لاہور(آئی این پی) مسلم لیگ (ن)کے مرکزی ڈپٹی سیکر ٹری عطاء اللہ تارڑ اور عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ تبدیلی سرکار صرف پولیس کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کرناچاہتی ہے‘تحریک انصاف پولیس کو گھر کی لونڈی بنانا چاہتی ہے‘یہ لوگ چاہتے ہیں کوئی آئی جی بادشاہ سلامت کی حکم عدولی نہ کرے۔پنجاب اسمبلی
کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے عطاء تارڑ اواعظمی بخاری نے کہا کہ شہبازشریف حکومت نے سیف سٹی کیمرے،ڈولفن فورس،سی ٹی ڈی،پیرو سمیت کئی فورس بنائی۔آئی جی پنجاب کی تبدیلی شہزاد اکبر نے کرائی۔شہزاد اکبر کی کارکردگی پر سپریم کورٹ نے سوالات اٹھائے۔ڈی جی اینٹی کرپشن گوہر نفیس کی ایک ایک چال دیکھ رہے ہیں۔ڈی جی اینٹی کرپشن نے شہزاد اکبر کے کہنے پر لیگی ایم پی اے عمران خالد بٹ کے گھر چھاپہ مارا۔ڈی جی اینٹی کرپشن کیخلاف قانونی کاروائی کرینگے۔عظمیٰ بخاری نے کہا پنجاب میں پانچوے نہیں چھٹے آئی جی کی تبدیلی کی گئی ہے۔ناصر درانی تحریک انصاف کے پوسٹر بوائے تھے۔جو افسر تحریک انصاف کے ایجنڈے پر چلے گا وہی پنجاب میں کام کرے گا ورنہ اس کو جانا ہوگا،اگر یہی سلسلہ رہا توپنجاب میں کسی افسر کیلے کام کرنا ممکن نہیں ہوگا۔پنجاب پولیس میں باقاعدہ دو گروپ تشکیل پا گئے ہیں۔عمران خان اور عثمان بزدار کو کوئی پڑھادے کسی افسر کی نوکری کا بھی درانیہ ہوتا ہے۔نئے آئی جی ٹارگٹ دیا گیا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کا صفایا کرنا ہے۔کئی آئی جی آئے کئی گئے مسلم لیگ (ن) کا صفایا نہیں ہو سکا۔عمران خان ہر لاہور دورے پر دس بارہ بیوکریٹس کو کھاجاتے ہیں۔آئندہ چند دنوں میں کوئی افسر پنجاب میں کام کرنے کیلئے تیار نہیں ہوگا۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں