پنجاب پولیس میں نیا تنازعہ، ایڈیشنل آئی جی طارق مسعود یاسین نے نئے آئی جی عمر شیخ کے نیچے کام کرنے سے معذرت کرلی، وجہ کیا بتائی؟

لاہور(آئی این پی) حکومت نے شعیب دستگیر کو فارغ کر نے کے بعد انعام غنی کو آئی جی پنجاب پولیس تعینات کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کردیا ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس طارق مسعود کاکام کرنے سے انکار کردیا۔ طارق مسعود یاسین نے نئے آئی جی کے نیچے کام کرنے سے معذرت کرلی۔ذرائع کے مطابق

ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس نے نئے آئی جی انعام غنی کے نیچے کام کرنے سے معذرت کرلی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انعام غنی میرے سے جونیئر ہیں اسلئے کام نہیں کروں گا۔ طارق مسعود یاسین نے اپنے تحفظات سے ڈی آئی جی ہیڈکوارٹر کو آگاہ کردیا۔ دوسری جانب پنجاب حکومت نے انعام غنی کو آئی جی پنجاب پولیس تعینات کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جبکہ شعیب دستگیر کو تبدیل کرکے وفاقی سیکرٹری نارکوٹیکس ڈویژن تعینات کیا گیا ہے۔ انعام غنی پولیس سروس کے 17 ویں کامن سے تعلق رکھتے ہیں، وہ پنجاب میں ایڈیشنل آئی جی آپریشنز اور ایڈیشنل آئی جی ساتھ پنجاب تعینات تھے نئے آئی جی پنجاب انعام غنی ڈی سی او صوابی، ڈی پی او کرک اور ایس ایس پی پشاور اپنی خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔ان کا تعلق کے پی کے سے ہے اور وہ گریڈ اکیس کے پولیس افسر ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں