لاہور (پی این آئی) پاکستان کی جانب سے دنیا کے جدید ترین اسٹیلتھ طیاروں کی خریداری کا امکان، غیر ملکی جریدے کی رپورٹ کے مطابق فضاء سے فضاء میں مار کرنے والے تباہ کن میزائل بھی خریدے جائیں گے، چین کیساتھ دفاعی معاہدہ کیے جانے کی صورت میں بھارت کے پاس رافیل طیاروں کا ایڈوانٹج ختم ہو جائے
گا۔ تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی و تجزیہ کار صابر شاکر نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ایک غیر ملکی جریدے کی رپورٹ کے مطابق پاکستان اور چین ایک نیا دفاعی معاہدہ کرنے پر غور کر رہے ہیں۔اس حوالے سے دونوں ممالک کے حکام کے درمیان بات چیت جاری ہے۔ اس معاہدے کے تحت پاکستان کی جانب سے چین کا تیار کردہ جدید ترین جے 10 سی اسٹیلتھ طیارے خریدے جا سکتے ہیں۔ان طیاروں کیساتھ پاکستان فضاء سے فضاء میں مار کرنے والے تباہ کن میزائل بھی خریدے جا سکتے ہیں۔ غیر ملکی جریدے کی رپورٹ کے مطابق پاکستان اور چین کے درمیان اگر یہ دفاعی معاہدہ ہو گیا تو اس صورت میں بھارت کو رافیل طیاروں کی خریداری کی وجہ سے حاصل ہونے والا ایڈوانٹج ختم ہو جائے گا۔مزید بتایا گیا ہے کہ جے 10 سی چوتھی جنریشن کے اسٹیلتھ طیارے ہیں جو چین کی جانب سے تیار کردہ جدید ترین طیارہ ہے۔ دفاعی معاہدہ ہونے کی صورت میں پاکستان پہلی مرتبہ کسی اسٹیلتھ طیارے کی خریداری کرے گا۔ غیر ملکی جریدے کی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ چین کیساتھ حالات کشیدہ ہونے کے بعد بھارت جارح انداز میں ہتھیاروں کی خریداری کر رہا ہے۔ بھارت نے روس سے مگ 29 طیارے اور ایس یو 400 میزائل دفاعی نظام خریدنے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔اس تمام صورتحال میں پاکستان اور چین بھی اپنی دفاعی ضروریات پوری کرنے کیلئے مختلف آپشنز پر غور کر رہے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں