سابق وزیراعظم متحرک ہو گئے، ملاقاتیں شروع کر دیں

اسلام آباد (آئی این پی)مسلم لیگ (ضیائ)کے سربراہ محمد اعجاز الحق کی سینئر سیاستدان و سابق وزیراعظم میر ظفر اللہ خان جمالی سے ملاقات، دونوں رہنمائوں نے ملکی سیاسی صورتحال اور ملک کو درپیش چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا۔منگل کو بلوچستان ہائوس میں مسلم لیگ (ضیائ)کے صدر محمد اعجاز الحق نے سابق

وزیراعظم میر ظفر اللہ خان جمالی سے تفصیلی ملاقات کی جس میں ملک کی مجموعی صورتحال زیر بحث آئی۔ دونوں رہنمائوں نے ملک کو درپیش معاشی چیلنجزاور بڑھتے ہوئے عوامی مسائل پر تشویش کا اظہار کیا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close