ساجد گوندل کی تلاش، کس نے اغوا کیا؟ وزیراعظم نے تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی

اسلام آباد(آئی این پی)وزیراعظم عمران خان نے سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی)کے افسر کے مبینہ اغوا کی تحقیقات کے لیے مشیر داخلہ شہزاد اکبر کی سربراہی میں 3 رکنی کابینہ کمیٹی تشکیل دے دی ۔نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس میں سیکریٹری داخلہ نے ساجد گوندل کے اغوا

کے معاملے پر وفاقی کابینہ کو بریفنگ دی۔ کمیٹی میں وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری بھی شامل ہیں۔ کمیٹی ساجد گوندل کے اغوا پر تحقیقات کر کے وزیراعظم کو رپورٹ پیش کرے گی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close