انصاف کی لڑائی جاری، کوئٹہ کے مقتول ٹریفک سارجنٹ کے خاندان نے مقدمہ اعلیٰ عدالت میں لڑنے کا اعلان کر دیا

کوئٹہ(آئی این پی) بلوچستان میں کوئٹہ کے مقتول ٹریفک سارجنٹ کے خاندان نے راضی نامے کی خبریں مسترد کر دی ہیں۔تفصیلات کے مطابق مقتول ٹریفک سارجنٹ عطا اللہ کے بھائی نے کہا ہے کہ مجید اچکزئی سے راضی نامہ ہوا ہے اور نہ ہی ہم نے دیت لی ہے۔انھوں نے کہا کہ بھائی کو مارے جانے کی سی سی ٹی

وی ویڈیو سب سے بڑا ثبوت ہے، اس لیے ہم نے ماڈل کورٹ کا فیصلہ اعلی عدالت میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے، مقتول بھائی کے بیٹے کو پولیس میں ملازمت دینے کا وعدہ بھی پورا نہیں ہوا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close