کراچی،ایف بی آر کا بڑا کریک ڈائون، ملازمین کے شناختی کارڈز پر بڑے خاندانوں کی 19لگژری گاڑیاں قبضے میں لے لیں

کراچی(آئی این پی) فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)بے نامی زون نے کراچی میں بڑا کریک ڈائون کرتے ہوئے 19گاڑیاں قبضے میں لے لیں، گاڑیاں کرپشن کے پیسے سے خریدی گئیں۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)بے نامی زون نے بڑا کریک ڈاون کیا ، اس دوران 19گاڑیاں قبضے

میں لے لیں، جن میں 2بی ایم ڈبلیو ، 2 مرسٹیڈیز بینز ،سات ٹویوٹا، ایک کیڈی لاک سمیت 19لگژری گاڑیاں شامل ہیں۔فیڈرل بورڈ آف ریونیو کا کہنا ہے کہ بے نامی ٹرانزیکشن میں گاڑیوں کی خریداری کی گئی۔تحقیقات میں گاڑیاں کسی اور کے نام پر رجسٹرڈ کرانے کا انکشاف سامنے آیا ہے ، بے نامی ملازمین کے نام پر مہنگی گاڑیوں کی رجسٹریشن کرائی گئیں۔بے نامی زون کراچی کا کہنا ہے کہ 7روز میں مالکان کے ظاہر نہ ہونے پر ایف بی آر قانون کے تحت ایکشن لے گا، انیس گاڑیوں کی مالیت 12سے 15کروڑ کے قریب ہے۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق اندازہ ہے کہ گاڑیاں ملازمین کے نام اور کرپشن کے پیسے سے خریدی گئی جبکہ گاڑیوں جن کے نام ہے ان کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے، ان شناختی کارڈ پر کوئی اکاونٹس اور ڈیٹا نہیں ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں