سی این جی اسٹیشنز کی بندش، کب سے کب تک بند رہیں گے، شیڈول جاری کر دیا گیا

کراچی(پی این آئی):سی این جی اسٹیشنز کی بندش، کب سے کب تک بند رہیں گے، شیڈول جاری کر دیا گیا، شہر قائد سمیت سندھ میں سی این جی اسٹیشنز کی بندش کا شیڈول جاری ہو گیا، صوبے میں سی این جی اسٹیشنز کل صبح 8 سے بدھ کی صبح 8 بجے تک بند رہیں گے۔تفصیلات کے مطابق کل کراچی سمیت سندھ

بھر میں سی این جی اسٹیشنز بند رہیں گے، سی این جی ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ آر ایل این جی اسٹیشنز اس پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔SSGC کے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ صوبے میں بدھ کو 24 گھنٹوں کے لیے تمام سی این جی اسٹیشنز بند رہیں گے، جنرل سیکریٹری سندھ زون آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن ولی وارثی نے کہا ہے کہ پابندی کا اطلاق RLNG پر چلنے والے اسٹیشنز پر نہیں ہوگا۔واضح رہے کہ ایس ايس جی سی کے گیس سسٹم میں کم پریشر کی وجہ سے سوئی سدرن کو گھریلو صارفین اور کمرشل سیکٹر کی طلب پوری کرنے میں انتہائی دشواری کا سامنا ہے۔گھریلو صارفین کی طلب پوری کرنے کی غرض سے سندھ بھر میں تمام سی این جی اسٹیشنز کو منگل کی صبح 8 بجے سے اگلے 24 گھنٹوں تک گیس کی ترسیل معطل رہے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں