مرتضی وہاب نے شہباز گل کو ایسا خطاب دیا کہ شہباز گل نے وزیر اعلی سندھ سے مرتضی وہاب کو نکیل ڈالنے کا مطالبہ کر دیا

کراچی(پی این آئی)مرتضی وہاب نے شہباز گل کو ایسا خطاب دیا کہ شہباز گل نے وزیر اعلی سندھ سے مرتضی وہاب کو نکیل ڈالنے کا مطالبہ کر دیا، وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی رابطہ کار ڈاکٹر شہباز گل اور سندھ حکومت کے ترجمان بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کے درمیان کراچی پیکج کے

حوالے سے ٹوئٹر پر لفظی گولہ باری جاری ہے۔وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گِل نے مرتضیٰ وہاب کو مرتضیٰ کذاب کہہ کر مخاطب کیا اور کہاکہ وہ کراچی پیکج پر مسلسل جھوٹ بول رہے ہيں، اسد عمر نے پریس کانفرنس میں تمام حقائق قوم کے سامنے رکھ دیے لیکن مرتضیٰ وہاب مسلسل جھوٹ بول کرکراچی کے معاملے کو خراب کررہے ہيں۔انہوں نے کہا کہ پہلے ہی مشکل سےکراچی کے شہریوں کی داد رسی ہونے لگی ہے، مراد علی شاہ ان کو نکیل ڈالیں اور جھوٹ سے منع کریں۔اس کا جواب دیتےہوئے مرتضیٰ وہاب نے شہباز گل کو ’ڈاک صاحب‘ لکھا اور کہاکہ آپ نے ثابت کیاکہ آپ نے بےشرمی اور ہٹ دھرمی کی پی ایچ ڈی کی ہوئی ہے، بہت کوشش کرتا ہوں کہ آپ جیسوں کےمنہ نہ لگوں مگر آپ مجبور کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ’اپنے بڑوں کا نام ڈبونے میں ڈاک صاحب کا کوئی ثانی نہیں، چندہ خوروں اور چوروں کو حقیقت کا کیا علم ہوسکتا ہے‘۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں وزیراعظم عمران خان نے طوفانی بارشوں کے ایک ہفتے بعد کراچی کا دورہ کیا اور شہر کیلئے 1100 ارب روپے کے پیکج کا اعلان کیا تھا۔اس اعلان کے بعد پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا تھا کہ وفاق کے کراچی کیلئے اعلان کردہ 1100 ارب روپے کے پیکج میں سے 800 ارب روپے کے منصوبے سندھ حکومت کے ہیں۔بلاول کے بیان کے بعد 6 ستمبر کو وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر، وزیر برائے آبی وسائل علی زیدی اور وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن امین الحق نے کراچی میں پریس کانفرنس کی تھی۔ اسد عمر نے کراچی پیکج سے متعلق پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے بیان کو غلط قرار دیا تھا اور کہا تھا کہ کراچی پیکج کے منصوبوں میں 62 فیصد فنڈنگ وفاق اور 38 فیصد سندھ کی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close